ابنا: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عرب ممالک میں آنے والی احتجاجی لہر کو اپنے ملک میں سختی سے کچلنے کی کوشش کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو قید و بند کی صعوبتوں میں ڈالدیا ہے۔اپنی رپورٹ میں عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے کئی ایسے ہیں جن کے خلاف نہ کوئی الزام ہے اور نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمایاں شخصیات کو انتہائی غیرمنصفانہ سماعت کے دوران لمبی مدت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں لوگ اب بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تہتّر صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ جمعرات کو جاری کی گئی جس میں عالمی تنظیم نے سعودی حکام پر سینکڑوں ایسے افراد کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کی جو سیاسی اور معاشی اصلاحات یا اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے جنہیں بغیر کسی الزام کے قید میں رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب کی ظآلم و جابر حکومت امریکی پشتپناہی میں سنگين جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔........
/169